خاتون کی تصاویر فیس بک پر لگانے کے جُرم میں نوجوان گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 جولائی 2016 14:39

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جولائی 2016ء) : ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر ایک خاتون کی تصاویر لگانے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے حکام نے چھاپے کے دوران ملزم کا موبائل بھی ضبط کر لیا۔ حکام نے بتایا کہ ملزم خاتون کی پرائیویٹ تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے اسے بدنام کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم حیات آباد میں ایک کینسر اسپتال میں ملازم ہے۔ حال ہی میں ملزم کی پوسٹنگ لاہور میں موجود اسی اسپتال کی برانچ میں کی گئی جہاں پہلی مرتبہ اس کی درخواست گزار سے ملاقات ہوئی۔ درخواست گزار خاتون کا بھائی کینسر اسپتال لاہور میں زیر علاج تھا۔ درخواست گزار نے اپنا موبائل فون اپنے بھائی کو دے دیا جس کے بعد ملزم نے موبائل فون کی سم اور میموری کارڈ چُرا لیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے خاتون کی پرائیویٹ تصاویر کو سوشل میڈیا پر لگاکر اسے بدنام کرنے کی کوشش کی اور دھمکی دی کہ اگر اس نے شادی کے لیے ہاں نہ کی تو وہ ایسے ہی اس کی تصاویر لگاتا رہے گا۔ ملزم کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنے بھائی کے علاج کے لیے مجھ سے مدد طلب کی اور شادی کا وعدہ بھی کیا لیکن بھائی کے صحتیاب ہوتے ہی اس خاتون نے مجھے چھوڑ دیا۔ ایف آئی اے حکام نے اس سلسلے میں مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :