وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کی سپانسر کردہ دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر لڑیں ، جتندر سنگھ

پاکستان کو دہشتگردی کو پروان چڑھا رہا ہے ، بیان

ہفتہ 23 جولائی 2016 14:21

وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کی سپانسر کردہ دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر لڑیں ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جولائی۔2016ء) بھارتی وزیرمملکت جتندر سنگھ نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کی سپانسر دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر لڑا جائے بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جتندر سنگھ نے کہا کہ ہمیں یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ کشمیر سے فوجی انخلاء کر کے گیلانی کا چارنکاتی ایجنڈا تسلیم کریں تاہم ہمیں چاہئے کہ اس معاملے کا فیصلہ میدان جنگ میں کریں انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس بات کے ٹھوس شواہد ہیں کہ پاکستان دہشت گردی کو پروان چڑھا رہا ہے اور اب دہشتگردوں کو پالنے والے پاکستان میں بیٹھ کر ہمیں دہشتگردوں سے نقصان پہنچا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اس حوالے سے مزید ثبوت کی بات کرنے کے بجائے متحد ہو کر پاکستان کی سپانسر دہشتگردی کے خلاف لڑیں ۔

متعلقہ عنوان :