جدہ: 2015میں 3,352سعودی خواتین نے بیرونی ممالک کے افراد سے شادیاں کیں

ہفتہ 23 جولائی 2016 14:10

جدہ: 2015میں 3,352سعودی خواتین نے بیرونی ممالک کے افراد سے شادیاں کیں

ابو ظہبی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2016ء): وزارتِ انصاف کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی خواتین نے دوسرے ممالک کے مردوں کے ساتھ شادیوں کو ترجیع دینا شروع کر دی ہے۔ وزارتِ انصاف کے اعدادوشمار کے مطابق پچھلے سال س3,352سعودی خواتین نے دوسرے ممالک کے شہریوں سے شادیاں کیں۔

(جاری ہے)

جبکہ2015میں 3,396 سعودی مرد شہریوں نے دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین سے شادیاں کیں۔ پچھلے سال سعودی عرب میں 40,000سے زائد طلاقیں ریکارڈ کیں گئی۔صرف مکہ کے علاقوں میں 10,345طلاقین ریکارڈ کیں گئی۔ جبکہ ریاض میں طلاق دینے کی شرح 23فیصد یعنی9,470رہی ۔ مملکت میں طلاقوں کی شرح کو دیکھتے ہوئے سعودی خواتین نے دوسرے ممالک کے افراد کے ساتھ شادی کو ترجیع دینا شروع کر دی ہے ۔