ماریہ قتل کیس، متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کیلئے لیگل ٹیم تشکیل

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تشکیل کردہ لیگل ٹیم کی سربراہی ایڈووکیٹ راجا فاروق کرینگے

ہفتہ 23 جولائی 2016 14:06

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) مری میں زندہ جلائی جانے والی ماریہ قتل کیس میں اہم پیشرفت ، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کیلئے لیگل ٹیم تشکیل دے دی ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے تشکیل لیگل ٹیم کی سربراہی ایڈووکیٹ راجا فاروق کرینگے ، ایڈووکیٹ محب اللہ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ لیگل ٹیم ماریہ قتل کیس میں ٹرائل کورٹ میں پیش ہو گی ، سپریم کورٹ بار کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ماریہ کی موت کو قتل قرار دیا تھا جس کے بعد صدر سپریم کورٹ بار علی ظفر نے متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کیلیے لیگل ٹیم تشکیل دینے کے اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :