پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور

ہفتہ 23 جولائی 2016 14:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء ) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے منظورکرلی۔ عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اور سرکاری وکیل کو 27 جولائی کے لیے نوٹس جاری کردئیے۔سماعت پر ان کے وکلا اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنما ڈاکٹر صغیر بھی عدالت میں موجود تھے۔

دوران سماعت انیس قائم خانی کے وکیل نے کہا کہ دہشت گردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کا مقدمہ جب درج ہوا، اس وقت ان کے موکل پاکستان میں موجود نہیں تھے۔انیس قائم خانی سیاست دان ہیں جیلیں کاٹی ہیں۔ ان پر یہ الزام جھوٹاہے، ضمانت حاصل کرنا آئینی حق ہے جس پر جج نے کہا کہ عدالت نے میرٹ پر فیصلہ دیا ہے۔ ضمانت دینا یانہ دینا اپیلیٹ کورٹ کو طے کرنا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف رینجرز کے وکیل شیخ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت سننے کی مجاز ہے۔ملزم کی درخواست ضمانت سننا اور فیصلہ دینا انسداد دہشت گردی کی عدالت کااختیار ہے۔عدالت نے انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ میرٹ پر دیا ہے اور ضمانت دینے یا نہ دینے کا معاملہ اپیلٹ کورٹ نے طے کرنا ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اور سرکاری وکیل کو 27 جولائی کیلئے نوٹس جاری کردئیے اورسرکاری وکیل کو درخواست ضمانت کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :