چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر کا 8مخصوص نشستوں کیلئے شیڈول کا اعلان

ہفتہ 23 جولائی 2016 14:05

چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر کا 8مخصوص نشستوں کیلئے شیڈول کا اعلان

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر غلام مصطفیٰ مغل نے 8مخصوص نشستوں کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا جس کیلئے24جولائی کو کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے اور 25جولائی کو نامزد امیدواروں کی اسکروٹنی کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو آزادکشمیر الیکشن کمیشن غلام مصطفیٰ مغل نے 8مخصوص نشستوں کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا جس کیلئے 24جولائی کو کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے اور 25جولائی کو الیکشن کمیشن نامزد امیدواروں کی اسکروٹنی کرے گا۔

26جولائی کو نامزدگیوں کیخلاف اپیلیں دائر ہونگی اور اسی روز فیصلہ سنایاجائیگا اور8مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ 28جولائی کو ہوگی،خواتین 5نشستیں،ٹیکنو کریٹ،علماء اور اوورسیز کی ایک ایک نشست پر پولنگ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :