بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم حکا م کی کارروائی ، دبئی سے آنیوالے 4مسافروں سے 1500 قیمتی موبائل فون برآمد

ہفتہ 23 جولائی 2016 14:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنے والے 4مسافروں سے 1500سے زائد قیمتی موبائل فون برآمد کرکے چاروں افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

کسٹم ذرائع کے مطابق ہفتہ کو بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے کارووائی کرتے ہوئے دبئی سے آنے والے چار مسافروں سے 1500سے زائد اسمارٹ قیمتی موبائل فون برآمد کرکے چاروں افراد کو گرفتار کرلیا،گرفتار افراد سے بھاری مقدار میں کیمرے اور گھڑیاں بھی برآمد کی گئی ہیں،گرفتار افراد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :