جوڈیشل مجسٹریٹ نے صوبائی وزیر داخلہ کے بھائی کے مبینہ فرنٹ مین اسد کھرل کو 14روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ہفتہ 23 جولائی 2016 14:05

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) صوبائی وزیر داخلہ انور سیال کے بھائی کے مبینہ فرنٹ مین اسد کھرل کو سیشن کورٹ سکھر میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے ان کا 14روز کا ریمانڈ حاصل کر لیا۔ اسد کھرل کو سکھر پولیس نے گذشتہ روز سکھر شکار پور روڈ فراش موڑ سے گرفتار کیا تھا ، ان پر الزام تھا کہ دوران چیکنگ جب پولیس نے انکی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے گاڑی سمیت فرار ہونے کی کوشش کی ، اس دوران ان کی گاڑی پولیس موبائل سے ٹکرا گئی۔

تاہم پولیس نے انہیں گرفتار کر کے ان کے قبضے پستول برآمد کر لیا۔اسد کھرل کیخلاف تھانہ آباد کے ایس ایچ او خالد میمن کی مدعیت میں دفعہ 427 پی پی سی ، دفعہ 353 پی پی سی اور دفعہ 13 ڈی کے تحت دو الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بکتر بند گاڑی اور پولیس کمانڈوز کے سخت پہرے میں اسد کھرل کو سیشن کورٹ سکھر میں پیش کیا جہاں تھررڈ جوڈیشل مجسٹریٹ آدرش انور نے ان کا 14روز کا ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کے احکامات جاری کئے جس کے بعد اسد کھرل کو بکتر بند گاڑی میں جیل روانہ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز اسد کھرل کو رینجرز اور پولیس نے شکارپور روڈ سے سنیپ چیکنگ کے دوران گرفتار کیا تھا اور اسد کھرل پرکار سرکار میں مداخلت اور اسلحہ رکھنے کے 2مقدمات درج کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :