پاکستانی امریکہ کے ڈائیورسٹی ویزا کے اہل نہیں رہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 جولائی 2016 13:50

پاکستانی امریکہ کے ڈائیورسٹی ویزا کے اہل نہیں رہے

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جولائی 2016ء) :پاکستانیوں کو امریکہ کے ڈائیورسٹی ویزا کے لیے نا اہل قرار دے دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ساتویں بڑی تارکین وطن کی آبادی کے قیام کے بعد پاکستانیوں کو ڈائیورسٹی ویزا جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈائیورسٹی ویزا ایک مخصوص امیگریشن لاٹری ہے جو امیگریشن کی کم شرح کے ممالک سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کو امریکہ میں اقدام کے لیے کوالیفائی کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

کراچی قونصلیٹ کے ویزاسیکشن کے میڈیا کے دورے پرکراچی کے امریکی قونصلیٹ کے ترجمان نے بتایا کہ امریکی قانون کے مطابق ڈائیورسٹی ویزا محض ان ممالک کو دیا جائیگا جہاں تارکین وطن کی کم شرح مقیم ہو گی۔پاکستانیوں کو ڈائیورسٹی ویزا کے لیے نا اہل قرار دئے جانے کی وجوہات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 2005سے 2014تک دس سالوں کے دوران پاکستان کے ایک لاکھ چار ہزار مہاجرین تھے۔

(جاری ہے)

ڈائیورسٹی ویزا کے لیے نا اہل قرار دئے جانے کے بعد مزید دوسری آپشنز بھی موجود ہیں جن میں وزٹ ویزا، ایکسچینج پروگرامز اور اسٹوڈنٹ ویزا موجود ہیں جو کہ غیر مہاجر زمرے میں آتے ہیں۔امریکہ قونصلیٹ کے غیر مہاجر ویزا کے چیف نے بتایا کہ کوئی بھی شخص امریکہ میں خاندان کے ہونے پر ہی امیگریشن ویزے کے لئے درخواست دے سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیوی بچوں کی امیگریشن کے لیے ایک سال جبکہ بہن بھائیوں اور والدین کے لیے دو سال درکار ہوتے ہیں۔

البتہ وقت کے دورانیے میں بتدریج کمی بیشی ہوتی رہتی ہے۔بہر حال جو پاکستانی افراد امیگریشن کے حصول میں کامیاب رہے ہیں وہ ایک اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔ ایک سروے کے مطابق امریکہ میں ایک اوسط پاکستانی سالانہ63ہزار امریکی ڈالر کماتا ہے۔ جبکہ ایک امریکی شہری محض 51ہزار امریکی ڈالر سالانہ کی بنیاد پر کماتا ہے۔

متعلقہ عنوان :