محکمہ کو آپریٹو پنجاب اور ٹا ؤن ایڈمنسٹریشن اقبال ٹاؤن کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پرمعلو ماتی سیمینار کا انعقاد
ہفتہ 23 جولائی 2016 13:48
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) محکمہ کو آپریٹو پنجاب اور ٹا ؤن ایڈمنسٹریشن اقبال ٹاؤن کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پرپی سی ایس آئی آر فیز ٹو کوآپریٹو ہاؤسنگ سو سائٹی میں ڈینگی کے حوالے سے معلو ماتی سیمینار کا انعقادہوا۔سیمینار میں سیکر ٹری کو آپریٹوشہر یار سلطان کی خصوصی شرکت جبکہ رجسٹرار نواز گجر،ڈی او سی لاہور سیٹھ محمد اقبال، فرخ حیات پنوں کے علاوہ سیمینار میں تمام طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاو ہ لا ہور کی تمام کوآپریٹو ہاؤسنگ سو سائٹیوں کے ممبران و انتظامیہ نے بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔
سیکر ٹری کو آپریٹوشہر یار سلطان نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے بہترین حکمت عملی سے لاہور و دیگر مقامات پر ڈینگی لاروے کو کنٹرول کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔(جاری ہے)
برسات کے موسم میں ڈینگی لاروے کی افزائش کو کنٹرول کر نے کے لئے تیز تر اقدامات عمل میں لانا ہونگے۔صفائی نصف ایمان کو موٹو بنائے بغیراصل مقاصد حاصل کرنا نا گزیرہے۔شہر یار سلطان نے کہا کہ صوبے میں جس انداز اور حکمت عملی سے ڈینگی لاروے کو کنٹرول کیا اس پر دنیا بھر کے ماہرین بھی حیر ت ز دہ ہیں۔
ہمارے لئے یہ بڑے فخر کی بات ہے کی جن ممالک میں ڈینگی لاروا کی موجودگی بے انتہا ہے و ہاں کی حکومتوں نے ا س سلسلے میں مدد بھی طلب کی ہے۔آخر میں سیکر ٹری کو آپریٹوشہر یار سلطان ودیگر شرکاء کا ٹاؤن ایڈمنسٹریشن اقبال ٹاؤن کوڈینگی لاروا کو کنٹرول کرنے کے سلسلہ میں کئے جا رہے اقدامات پر اظہار تحسین کا اظہار بھی کیا۔مزید اہم خبریں
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.