حکومت کا 280ارب کے قر ضہ معاف کر نا قومی خزانہ پر ”ڈکیتی “ہے ‘چوہدری محمدسرور

ہفتہ 23 جولائی 2016 13:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے 280ارب کے قر ضہ معاف کیے جانے کو (ن) لیگی حکومتی کی قومی خزانہ پر ”ڈکیتی “قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روزانہ10ارب سے زائد کی کر پشن ہو رہی ہے ملک تباہ ہو رہا ہے اور حکمران قومی خزانہ کو خالی کر رہے ہیں، ملک میں ہر3 خاندانوں میں سے2کے پاس خوراک کی ہے ایسے ملک میں لوگوں کے قر ضے معاف کر نا غر یب عوام کے ساتھ ظلم کی انتہائی ہے،سپر یم کورٹ پاکستان از خود نوٹس لیکر ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کر یں۔

ہفتے کے روز گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک میں غر بت کے ہاتھوں تنگ آکر غر یب عوام خود کشیاں کر رہے ہیں اور ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا سیلاب آیا ہوا ہے ان حالات میں (ن) لیگ کی حکومت کا تین سالوں کے دوران 280ارب83کروڑ99لاکھ کے قر ضے معاف کر نے کا سینٹ میں اعتراف اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمرانوں نے غر یب عوام کے خزانہ پرڈکیتی ما ری ہے جسکا ان کو ہر صورت حساب دینا پڑ یگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں عام آدمی سے ٹیکس لیکر حکمران ملک میں سر مایہ کاروں کو نواز رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے لوگوں کو نوازنے کی بجائے ملک میں غر بت مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کو حل کر کے عام آدمی کی مشکلات کو ختم کر یں مگر بد قسمتی سے حکمران عوام کی زندگی میں ترقی اور خوشحالی لانے کی بجائے کسی اور ایجنڈے پرہی کام کر رہے ہیں اور تحر یک انصاف حکمرانوں کے ایسے عوام دشمن ایجنڈے کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :