ابو ظہبی: پولیس کنٹرول روم کو چھ ماہ میں1.2ملین ایمرجنسی کالیں موصول ہوئیں

ہفتہ 23 جولائی 2016 13:43

ابو ظہبی: پولیس کنٹرول روم کو چھ ماہ میں1.2ملین ایمرجنسی کالیں موصول ..

ابو ظہبی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2016ء): ابو ظہبی سنٹرل آپریشن روم نے چھ ماہ کے دوران تقریباََ1.2ملین ایمرجنسی کالین وصول کیں۔ ڈائریکٹر آپریشن ڈپارٹمنٹ کرنل ناصر سلیمان المسکری نے اخباری نمائیند گان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ابو ظہبی 801,349، العین 357,617، اور الغربیہ آپریشن روم کو 68,349کالیں موصول ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابو ظہبی پولیس ہر آنے والی کال پر بروقت کاروائی کرنے کے لیئے تیار رہتی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ حادثے کے مقام پر تجربہ کار عملہ ہی بھیجا جاتا ہے ۔ شہریوں کے لیئے 5999 کی ایس ایم ایس سروس کا آغاز کر دیا ہے ۔ جس سے شہری کسی بھی طرح کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنی زیادہ کالوں میں کثیر تعداد میں ایسی بھی تھیں۔ جو چھوٹے بچوں کی طرف سے کیں گئی تھیں۔ انہوں نے والدین سے کہاہے کہ وہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں اور بچوں کو 999پر غلط کال کرنے سے روکیں۔ کیونکہ 999نمبر مصروف رہنے کی وجہ سے کسی کی جان بھی جا سکتی ہے ۔ شہریوں کو چاہیئے کہ غیر ضروری کالوں سے پرہیز کریں۔