پاکستان اے اور انگلینڈ لائنز کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا

ہفتہ 23 جولائی 2016 13:17

کانٹربری ۔ 23 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جولائی۔2016ء) تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی اے ٹیم اپنا چوتھا میچ کل اتوار کو انگلینڈ لائنز کے خلاف کھیلے گی۔

(جاری ہے)

قومی اے ٹیم نے تین میچ کھیل کر دو میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پہلے میچ میں گرین شرٹس نے سری لنکا اے کو 8 وکٹوں سے زیر کیا، دوسرے میچ میں اسے میزبان ٹیم انگلینڈ لائنز کے ہاتھوں 7 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ تیسرے میچ میں ایک بار پھر پاکستان اے نے سری لنکا اے کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

متعلقہ عنوان :