فیس بُک انتظامیہ نے پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کا فیس بُک پیج بلاک کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 جولائی 2016 13:15

فیس بُک انتظامیہ نے  پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کا فیس بُک پیج بلاک ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جولائی 2016ء) : سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک کی انتظامیہ نے پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کا فیس بُک پیج بلاک کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حمزہ علی عباسی کو ان کے فیس بُک پیج پر بولڈ اور بے باک گفتگو کے لیے جانا جاتا ہے۔ کوئی بھی مسئلہ ہو یا ملک کی کسی بھی صورتحال پر حمزہ علی عباسی نے ہمیشہ ہی سے اپنے بے باک انداز میں اس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا لیکن یوں معلوم ہوتا ہے کہ فیس بُک انتظامیہ کو ان کی یہ ادا پسند نہیں آئی جس پر انہوں نے حمزہ علی عباسی کا فیس بُک پر موجود پیج تین دن کے لیے بلاک کر دیا ہے۔

فیس بُک انتظامیہ کے اس اقدام کے پیچھے مسئلہ کشمیر اور برہان وانی کی شہادت پر حمزہ علی عباسی کا دیا گیا اسٹیٹس تھا۔

(جاری ہے)

حمزہ علی عباسی نے فیس بُک انتظامیہ کے اس اقدام کو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کشمیر کے حق میں آواز بُلند کی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی حمزہ علی عباسی کا فیس بُک اکاؤنٹ کشمیر پر بات کرنے کے پر بند کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :