پی سی بی کا دوسرے ممالک کیساتھ پلئیرزایکسچینج پروگرام شروع کرنے کافیصلہ

ہفتہ 23 جولائی 2016 13:07

پی سی بی کا دوسرے ممالک کیساتھ پلئیرزایکسچینج پروگرام شروع کرنے کافیصلہ

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23جولائی ۔2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دوسرے ممالک کیساتھ پلئیرزایکسچینج پروگرام شروع کرنے کافیصلہ کر لیا ہے ۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق پلیئرزایکسچینج پروگرام نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے زیر انتظام ہوگاجس کے تحت مختلف ممالک کے کھلاڑی پاکستانی کوچزسے ٹریننگ کیلئے پاکستان آئیں گے جب کہ پاکستانی کھلاڑی بھی دوسرے ممالک میں تربیت حاصل کرنے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پروگرام سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی سرگرمیاں بحال کرنے میں مدد ملے گی،اس ضمن میں ڈائریکٹراکیڈمیزمدثرنذرکی انگلینڈمیں مختلف کاؤنٹیزکیساتھ بات چیت جاری ہے ۔اس پروگرام کے تحت انگلینڈ،آسٹریلیا،نیوزی لینڈ،جنوبی افریقاکی مختلف اکیڈمیزسے معاہدے کئے جائیں گے جب کہ مختلف ممالک کی ڈومیسٹک ٹیموں کوپروگرام کے تحت پاکستان آنے کی دعوت دی جائے گی۔