جدہ: بنگلہ دیشی غیر شادی شدہ گھریلو ملازمین کے ویزوں کے اجراء پر عارضی پابندی عائد

ہفتہ 23 جولائی 2016 13:05

جدہ: بنگلہ دیشی غیر شادی شدہ گھریلو ملازمین کے ویزوں کے اجراء پر عارضی ..

جدہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2016ء): وزارتِ عمل نے بنگلہ دیش سے آنے والے غیر شادی شدہ مرد گھریلو ملازمین کے ویزوں پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے ۔ یہ پابند ی صرف غیر شادی شدہ افرد پر ہی لگائی گئی ہے۔جو اکیلے سعودی عرب ملازمت کی غرض سے آنا چاہتے ہوں گے۔ بنگلہ دیشی میاں بیوی گھریلو ملازمین پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

غیر شادی شدہ گھریلو مرد ملازمین کی بھرتی پر ابھی تک عمل کرنے کے طریقہ کار واضع نہیں ہوسکا۔

جن گھریلو شعبوں میں ان پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ ان میں ڈرائیور، گھریلو کام کرنے والے ملازمین اور نرسنگ کے شعبے سے وابسطہ مرد شامل ہیں۔ وزارتِ عمل کے ترجمان کا کہنا ہے بنگلہ دیشی غیر شادی شدہ افراد پر پابندی کا مقصد دوسرے مستحق افراد کو موقع دینا ہے تاکہ وہ اپنے کنبوں کی کفالت کرسکیں۔