بھارت کو سونا مل گیا، بھارتی میڈیا بھی ملک میں غربت کے خاتمے کے لیے پُر عزم

گائے کے پیشاب سے سونا حاصل کر کے ملک میں غربت کو مٹایا جا سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کا بھونڈا دعوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 جولائی 2016 12:55

بھارت کو سونا مل گیا، بھارتی میڈیا بھی ملک میں غربت کے خاتمے کے لیے ..

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جولائی 2016ء) : بھارتی میڈیا اپنی مضحکہ خیز رپورٹس اور خبروں کی بنیاد پر اکثر ہی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے۔ کبھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بیرون ممالک دوروں پر ایسی مضحکہ خیز اور بھونڈی حرکتیں کرتے ہیں کہ بھارتی عوام کا سر شرمندگی سے جھُک جاتا ہے اور سوشل میڈیا پر مودی کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

تو کبھی بھارت میں ہوئی کسی بھی مجرمانہ سرگرمی کی تمام تر ذمہ داری بھارتی میڈیا پاکستان پر بنا سوچے سمجھے ہی عائد کر دیتا ہے۔لیکن اب کی بار بھارتی میڈیا نے ایک انوکھا اور بھونڈا دعویٰ کیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر بھارتی عوام ، بھارتی ٹی وی چینل اور بھارتی میڈیا کا مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ گائے کے پیشاب سے سونا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیسے گاؤ ماتا کے دودھ سے فائدہ حاصل کیا جاتا ہے ٹھیک ویسے ہی گاؤ ماتا کے پیشاب سے بھی بے پنا فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس میں سونا موجود ہے اور یہی سونا حاصل کرکے بھارت اپنی غریبی مٹا سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گاؤ ماتا کے پیشاب سے حاصل ہونے والے سونے سے بھارت ملک ترقی کر کے ”سونے کی چڑیا“ بن سکتا ہے۔ خیال رہے کہ بھارت میں گائے کو مقدس تصور کیا جاتا ہے اور ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے کچھ فرقے گائے کی پوجا بھی کرتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی اس بھونڈی اور مضحکہ خیز رپورٹ کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :