ابو ظہبی: ورکروں کی رہائش گاہ میں آتشزدگی ، 50کمرے جل کر خاکستر

ہفتہ 23 جولائی 2016 12:39

ابو ظہبی: ورکروں کی رہائش گاہ میں آتشزدگی ، 50کمرے جل کر خاکستر

ابو ظہبی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2016ء):ابوظہبی کے مغربی علاقے الحمرہ میں نجی کمپنی کے ورکروں کی رہائش گاہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس کی لپیٹ میں50کمرے اور رہائش گاہ کے سامنے کھڑی کمپنی بس بھی آگئی۔ ابوظہبی سول ڈیفنس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی اطلاع دو بجے کے قریب ملی نے فائر بر یگیڈ اور ایمبو لینس آگ لگنے کی جگہ پر پہنچ گئے تھے۔

(جاری ہے)

فائر بر یگیڈ کے عملے نے دو گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے کہ ہم آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ تمام کنٹریکٹرز کو عمارتوں کی حفاظت کے اصولوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔ جبکہ عمارتوں کے درمیان فاصلہ رکھنا ضروری ہے ۔ تا کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں حادثے کی صورت میں فائر بریگیڈ کے عملے اور گاڑیوں کو پہنچنے میں آسانی ہو ۔