شارجہ:ایشیائی شہری کو لڑائی کے دوران مخالف کا جبڑا توڑنے پر چھ ماہ قید ،20,000درہم جرمانے کی سزا

ہفتہ 23 جولائی 2016 12:14

شارجہ:ایشیائی شہری کو لڑائی کے دوران مخالف کا جبڑا توڑنے پر چھ ماہ قید ..

شارجہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2016ء): شارجہ کی عدالت نے ایک ایشیائی شہری کو دورانِ لڑائی دوسرے غیر ملکی شخص کا جبڑا توڑنے اور زخمی کرنے پر چھ ماہ قید اور 20,000درہم جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کچھ ماہ قبل ایشیائی شہری کی کا ر کو ایک غیر ملکی شہری نے اوور ٹیک کیا ۔ جس سے ایشیائی شہری غصے میں آگیا. ۔

(جاری ہے)

اس نے دوسری کار کا پیچھا کرنا شروع کر دیا. شارجہ پہنچنے پر ایشیائی شہری نے کار کو اوور ٹیک کر کے آگے کھڑا کر دیا۔

جس کے بعد دونوں افراد کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی ۔ایشیائی شہری نے غصے میں آکر دوسرے غیر ملکی کا جبڑا توڑ دیا۔ میڈیکل رپورٹ کئے مطابق مذکورہ شخص کو 20فیصد تک معذوری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ عدالت ایشیائی شہری کو سزا مکمل ہونے پر ڈی پورٹ کرنے کا حکم بھی سنایا۔