Live Updates

آرمی کو مریم نواز کی سربراہی میں چلنے والے میڈیا سیل پر شدید تحفظات ہیں۔ روف کلاسرا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 جولائی 2016 12:12

آرمی کو مریم نواز کی سربراہی میں چلنے والے میڈیا سیل پر شدید تحفظات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جولائی 2016ء) : پاکستان کے معروف صحافی وتجزیہ نگار رؤف کلاسرا نے بتایا کہ پاک آرمی کو وزیر اعظم ہاؤس میں مریم نواز کی سربراہی میں چلنے والے میڈیا سیل پر سخت تحفظات ہیں۔

(جاری ہے)

رؤف کلاسرا نے بتایا کہ اسٹیبلشمنٹ کو اس پر اعتراض ہے کہ کچھ چیزیں براہ راست میڈیا سیل سے نکالی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 38 سے 40 کے قریب لوگوں کو میڈیا سیل میں بھرتی کیا گیا ہے جنہیں قومی خزانے سے لاکھوں روپے کی تنخواہیں دی جاتی ہیں۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ مریم نواز شریف جس سائبر ونگ کو ہیڈ کرتی ہیں اس کا کام محض مخالفین کے خلاف غلط خبریں پھیلا کر انہیں شرمندہ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :