کشمور میں غیرت کے نام پر بیٹی سمیت 2 افراد قتل

ہفتہ 23 جولائی 2016 12:06

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جولائی۔2016ء) کشمور کے کچے کے علاقے میں باپ نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بیٹی سمیت 2افراد کو قتل کردیا ،واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بابوچاچڑ کے رہائشی ملزم در محمد نے فائرنگ کرکے اپنی بیٹی اور ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے تعلقہ اسپتال کشمور منتقل کردیاگیا ہے ،ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :