اے ایس ایف کی کارروائی : اسلام آباد ایئر پورٹ سے منشیات سمگلر گرفتار ، 2کلو ہیروئن برآمد

ہفتہ 23 جولائی 2016 12:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جولائی۔2016ء) ایئر پورٹ سکیورٹی فورس ( اے ایس ایف ) نے کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد ایئر پورٹ سے منشیات سمگلر کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے دو کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ہنگو سے تعلق رکھنے والا مسافر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز پر بیرون ملک جانا چاہتا تھا تاہم شک گزرنے پر جب اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے دو کلو منشیات برآمد ہوئی جس پر اسے گرفتار کر کے انسداد منشیات سمگلنگ سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں تفتیش کا سلسلہ جاری ہے