مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی میں مفاہمت کے بند دروازے کھلنے کا امکان

دبئی میں اسحاق ڈار کی آصف زرداری سے ملاقات متوقع

ہفتہ 23 جولائی 2016 12:03

اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جولائی۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی دبئی میں آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے، اس طرح مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی میں مفاہمت کے بند دروازے کھلنے کا امکان ہے۔ دونوں پارٹیوں نے جمہوری نظام کو درپیش خطرات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار گزشتہشب کراچی سے دبئی روانہ ہوئے۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں حصہ لیں گے تاہم مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی میں مفاہمت کے بند دروازے کھلنے کا بھی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف حکام سے مذاکرات کے لیے دبئی میں موجود ہیں اور اسحاق ڈار کی دبئی میں آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا جمہوری نظام کو درپیش خطرات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔