بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر اے این ایف کی کارروائی ، منشیات اسمگلر گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 جولائی 2016 11:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جولائی 2016ء) : اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر اے این ایف حکام نے کارروائی کی جس دوران منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے این ایف حکام نے بتایا کہ اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والی ایک پرواز سے منشیات اسمگلر کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے دو کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ اے این ایف حکام کے مطابق ملزم داؤد کا تعلق پاکستان کے شہر ہنگو سے ہے اور یہ منشیات کا اسمگلر ہے۔ ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :