اسلام آبادایئرپورٹ سے ہیروئن اسمگل کرنیکی کوشش،ملزم کو گرفتار کرلیا گیا

ہفتہ 23 جولائی 2016 11:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء ) بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر ایک کلو ہیروئن سعودی عرب اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ سیکورٹی فورس نے سرچ کاوٴنٹر پر ہنگو کے داوٴد الرحمن سے ایک کلو ہیروئن برآمد کر لی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص ہیروئن سامان میں چھپا کر نجی ایئرلائن سے سعودی عرب جا رہا تھا۔اے ایس ایف نے ہیروئن اور اسکے اسمگلر کو اے این ایف کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :