کراچی،گلشن اقبال میں پولیس کی کارروائی،2مغوی بازیاب،اغوا کار فرار

ہفتہ 23 جولائی 2016 11:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء ) کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ،پولیس نے گلشن اقبال سے 2 مغوی بازیاب کرالیے جبکہ اتحاد ٹاوٴن پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گلشن اقبال بلاک 10 میں پولیس نے کارروائی کے بعد دو مغوی بازیاب کرا لئے۔ پولیس کے مطابق مغوی محمد اشعر اور اس کے دوست سبطین کو بلاک 3 سے اغوا کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران اغوا کار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ایک گاڑی کو قبضے میں لے لیا۔دوسری جانب اتحاد ٹاوٴن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان محمد مگسی کو زخمی حالت میں اور واجد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان اسٹریٹ کرائم اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا۔ زخمی ملزم محمد مگسی کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔