ہنگو، وین اور موٹر سائیکل میں تصادم ،10افراد زخمی ، ہسپتال منتقل

ہفتہ 23 جولائی 2016 11:49

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء ) ہنگو میں وین اور موٹر سائیکل میں تصاد م کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہو گئے جبکہ وین آ تشزدگی سے متاثر ہوئی ۔

(جاری ہے)

ہنگو میں تیز رفتار وین موٹر سائیکل سے آٹکرائی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد سمیت 10لوگ زخمی ہو گئے جن میں سے بعض کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کیلئے فائربرگیڈ کو طلب کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :