جسٹس ثاقب نثار نے قائمقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا

ہفتہ 23 جولائی 2016 11:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) جسٹس میاں ثاقب نثار نے قائمقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں ہوئی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس میاں ثاقب نثار سے قائمقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کاحلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس اقبال حمید الرحمن، ہائیکورٹ کے چیف جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس شاہد حمید ڈارسمیت دیگر ججز نے شرکت کی۔