انسداد دہشت گردی عدالت میں انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت کی سماعت27 جولائی تک ملتوی

ہفتہ 23 جولائی 2016 11:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے انیس قائم خانی کے درخواست ضمانت کی سماعت27 جولائی تک ملتوی کردی ، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اور مدعی کے وکیل کو نوٹس جاری کر دئیے،عبدالقادر پٹیل کے وکیل نے جیل میں بی کلاس دینے اور طبی سہولیات فراہم کرنیکی درخواست دائر کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

انیس قائم خانی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم سیاستدان ہے جیلیں کاٹی ہیں، یہ الزام سراسر جھوٹا ہے جس پر جج نے کہا کہ میں میرٹ پر درخواست مسترد کر دوں تو ہائی کورٹ میں اپیل کر سکتے ہیں۔ وکیل انیس قائم خانی نے کہا کہ ملزم نے کبھی دہشت گردوں سے تعلقات نہیں رکھے۔

(جاری ہے)

انہیں کسی مقدمے میں گرفتار نہیں کیا گیا۔ اب پولیس دیگر مقدمات میں گرفتار کررہی ہے۔

پندرہ سال پرانے مقدمات اب سامنے آرہے ہیں۔ عدالت نے انیس قائم خانی کی درخواست پر 27 جولائی کے لئے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹراور مدعی کے وکیل کو نوٹس جاری کردئیے۔ دوسری طرف عبدالقادر پٹیل کے وکیل قادر خان مندو خیل نے عدالت میں قادر پٹیل کو جیل میں بی کلاس اور طبی سہولت کے لئے درخواست دائر کر دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ قادرپٹیل سابق رکن قومی اسمبلی ہیں ،جیل میں بی کلاس ملنی چاہئیے۔ قادر پٹیل ہائی بلڈ پریشر اور ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔

متعلقہ عنوان :