کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی آزادانہ تحقیقات ضروری ہے،پاکستان

ہفتہ 23 جولائی 2016 11:48

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء ) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ معصوم کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی آزادانہ تحقیقات ضروری ہے،پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی سے کشمیری وفدنے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سے متعلق گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملیحہ لودھی نے کہا کہ برہان وانی اوردیگرمعصوم کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی آزادانہ تحقیقات ضروری ہے۔مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال کواقوام متحدہ میں متعدد فورمزپراٹھایاہے اور پاکستان کشمیرکازکی اخلاقی اورسفارتی حمایت کی پالیسی پرقائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق سے متعلق مباحثے میں بھی مقبوضہ کشمیرکامسئلہ اٹھایا اور بھارتی مظالم کاشکارکشمیریوں کی حالت زارپرعالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی ۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی قیادت اور سلامتی کونسل کے صدرسے ملاقات میں بھی مسئلہ اٹھایاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :