مکہ: تعمیراتی کمپنی بن لادن مالیاتی بحران سے نکلنے کے راسطے پر گامزن

ہفتہ 23 جولائی 2016 11:41

مکہ: تعمیراتی کمپنی بن لادن مالیاتی بحران سے نکلنے کے راسطے پر گامزن

مکہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2016ء): سعودی عرب کی سب بڑی تعمیراتی کمپنی سعودی بن لادن کی مالی حالت بہتری کی جانب گامزن ہے. ماہرین کے مطابق کمپنی مالیاتی بحران سے نکلنے میں آہستہ آہستہ کامیاب ہو رہی ہے ۔ گزشتہ سال مکہ کرین حادثے کے بعد سعودی بن لادن کمپنی کے تمام بڑے کنٹریکٹ روک دیئے گئے تھے ۔ جس کے بعد کمپنی مالیاتی بحران کا شکار ہو گئی تھی ۔

کمپنی نے پچھلے کچھ ماہ میں اپنے70,000سے زائد ملکی اور غیر ملکی ملازمین کو فارغ کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق کمپنی کو حکومت کی طرف سے دوبارہ نئے منصوبوں کے لیے بولی دینے کی اجازت کے بعد صورت حال بہتری کی جانب چل پڑی ہے ۔ بن لادن کمپنی کو پچھلے ماہ کنگ عبدالعزیز ائر پورٹ جدہ پر کام کرنے کی اجازت ملنے کے ساتھ باقی دوسرے بڑے ٹھیکوں پر کام شروع کرنے میں مدد ملی ہے ۔

(جاری ہے)

بنکوں کی طرف سے بن لادن کمپنی کو گزشتہ ماہ 2.5ارب ریال کا قرضہ آسان شر ائط پر جاری کیا گیا۔ جس کی وجہ سے سعودی بن لادن کمپنی نے اپنے 10,000 سے زائد ملازمین کو تنخواحوں کی ادائیگی کی تھی۔ بن لادن کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملازمین کے فارغ کرنے سے کمپنی پر بوجھ کم ہوا ہے ۔لیکن کمپنی ابھی بھی کچھ مشکلات کا سامنا کر رہی ہے ۔ پچھلے ہفتے کمپنی کو مقامی بنکوں سے 817ملین درہم کا قرضہ حاصل کرنے کے لیئے درخواست جمع کروائی ہے ۔لیکن ان سب حالات کے باوجود کمپنی بہتر حالات کی جانب گامزن ہے۔