ایلسٹر کک بطور کپتان ففٹی پلس رنز بنانے والے پہلے انگلش کپتان بن گئے

ہفتہ 23 جولائی 2016 11:33

مانچسٹر ۔ 23 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جولائی۔2016ء) ایلسٹر کک بطور کپتان ففٹی پلس رنز بنانے والے پہلے انگلش کپتان بن گئے، انہوں نے یہ اعزاز پاکستان کے خلاف مانچسٹر ٹیسٹ کے پہلے روز 105 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر حاصل کیا۔

(جاری ہے)

یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 29 ویں سنچری ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اعزاز مائیک اتھرٹن کے پاس تھا انہوں نے بطور کپتان 30 مرتبہ ففٹی پلس رنز سکور کئے۔