سپریم کورٹ کے سینٗیر ترین جج جسٹس میاں ثاقب نثار نے قائم مقائم چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 جولائی 2016 11:11

(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جولائی۔2016ء) حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منعقد ہوئی۔سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس میاں ثاقب نثار سے قائم مقائم چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔

(جاری ہے)

حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ،عدالت عالیہ لاہور کے ججز،رجسٹرار سپریم کورٹ کے علاوہ سپریم کورٹ بار کے صدر علی ظفر اور دیگر عہدیدارن نے شرکت کی۔چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کے بیورن ملک نجی دورے پر جانے کے باعث جسٹس میاں ثاقب نثار نے قائم مقائم چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا ہے۔حلف برداری کے موقع پر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں نظر آئے۔