مسلہ کشمیرحل ہونے تک پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے لئےلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 جولائی 2016 11:11

مسلہ کشمیرحل ہونے تک پاکستانی سینما گھروں میں  بھارتی فلموں کی نمائش ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جولائی۔2016ء) یہ درخواست اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیاہے کہ بھارتٰ قابض افواج نے کشمیر میں ظلم و بربریت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فلمیں کشمیریوں کے موقف سے ہٹ کر بنائی جا رہی ہیں جو کہ پاکستان کی کشمیر پالیسی سے متصادم ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فلمیں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں بہت بڑی رکاوٹ کا باعث ہیں لہذا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کشمیر کی آزادی تک پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے احکامات صادر کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :