رواں برس پنجاب بھر سے اغواء ہونے والے بچوں کی تفصیلات کی فراہمی کے لئے کمشنر اطلاعات کو مراسلہ بھجوا دیا گیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 جولائی 2016 11:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جولائی۔2016ء) یہ مراسلہ سول سوسائٹی کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے کمشنر اطلاعات کو ارسال کیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اغواء کار بچوں کو دہشت گردی،جنسی زیادتی اور بردہ فروشی کے لئے اغواء کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

رواں برس لاہور اور پنجاب کے دیگر اضلاع سے بچوں کے اغواء میں کوف ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر سےاغواء ہونے والے بچوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں جبکہ یہ معلومات بھی فراہم کی جائیں کہ کتنے بچوں کو بازیاب کرایا گیا اور انہیں اغواء کرنے
والے ملزمان کے خلاف کیا قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :