اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن کے چئیرمین بئیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی کی علامت ہے،،آزاد کشمیر میں ن لیگ کی جیت حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 جولائی 2016 11:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جولائی۔2016ء) اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن کے چئیرمین بئیرسٹر امجد ملک نےبرطانیہ کے شہر مانچسٹر سے جاری بیان میں کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کے تحت گوادر کی تعمیر و ترقی کے تمام منصوبہ جات پاکستان کو ترقی کی منازل سے ہمکنار کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضرب عضب کی کامیابی کے نتیجے میں ہی سی پیک منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہو رہا ہے جس پر پاک فوج،موجودہ حکومت اور عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ن لیگ کی جیت غیر جمہوری عناصر کے لئے عوام کی تنبہیہ ہے کہ وہ دھرنوں اور لوٹ کھسوٹ کی سیاست سے باز آ جائیں۔