کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سینٹر سراج الحق کی قیادت میں آزادی مارچ 24جولائی کو ہو گا،جماعت اسلامی کے ہزاروں کار کنان آبپارہ چو ک میں آزادی مار چ کا استقبال کر یں گے ، کشمیر ی عوام بھارت کا ظلم و جبر اور وحشیانہ تشدد بڑی بہادری سے برداشت کررہے ہیں

جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر زبیر فارو ق خان کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 22 جولائی 2016 21:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جولائی ۔2016ء) جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر زبیر فارو ق خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ہزاروں کا ر کنان 24جو لائی کو امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق کی قیادت میں آزادی مار چ کے شر کا ء کا آبپارہ کے مقام پر فقید المثال استقبال کر یں گے بعدازاں وہاں سے انڈین سفارت خانے کی جانب مارچ کیا جا ئے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی اسلام آباد کے نا ظمین یونین کو نسلز کا جا ئزہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر نائب امیر جماعت اسلامی ملک عبد العزیز ، کاشف چو ہدری ، خالد فارو ق اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔زبیر فارو ق خان نے کہا کشمیر میں برہان مظفر وانی کی شہادت سے ایک نئے عزم اور جذبے نے جنم لیا ہے،کشمیر ی عوام بھارت کا ظلم و جبر اور وحشیانہ تشدد بڑی بہادری سے برداشت کررہے ہیں وہ کشمیر کیلئے نہیں پاکستان کیلئے لڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری میں اپنے اعتماد کو بحال کرنے کیلئے کشمیر پر اپنی قرار دادوں کو عملی جامہ پہنائے اور کشمیر یوں کوان کا حق خود ارادیت دلائے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اندھی اور بہری کیوں ہوگئی ہے کہ جو کام وہ مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان میں کرتی ہے وہی کشمیر میں کیوں نہیں کرتی ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں مگر انسانی حقوق کے عالمی ادارے چپ سادھے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔