چوہدری انس سرور نے سکاٹش پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف قرار داد جمع کروادی

جمعہ 22 جولائی 2016 21:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جولائی ۔2016ء) سابق گو ر نر چوہدری محمدسرور کے صاحبزادے انس سرور نے سکاٹش پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کیخلاف قرار داد جمع کروادی۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز جمع کروائی جانیوالی قراداد میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقو ق کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے اور تشویش ناک ہے ‘اقوام متحد ہ سمیت عالمی طاقتوں کو مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے چوہدری انس سرور نے اپنی قرار داد میں مزید کہا کہ بھارت کشمیریوں کو اپنی مر ضی کے مطابق زندگی گزارنے کا حق دیں مظالم بند کیے جائیں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحد ہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے اور اپنی آزادی کیلئے آواز بلند کر نا کشمیریوں کا حق ہے۔