سینیٹ نے کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

اقوا م متحدہ کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، سینیٹ کاقرارداد میں مطالبہ ،کشمیر میں جاری ریاستی دہشتگردی بے گناہ لوگوں کی شہادت اور عورتوں کی عصمت دری کے واقعات پر عالمی طاقتوں اور میڈیا کی خاموشی پراظہار تشویش

جمعہ 22 جولائی 2016 21:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جولائی ۔2016ء) ایوان بالا (سینیٹ) نے کشمیر میں بھارت کی جانب سے ریاستی جبر کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی،قرارداد میں اقوام متحدہ سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ وہ کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے،کشمیر میں جاری ریاستی دہشتگردی بے گناہ لوگوں کی شہادت اور عورتوں کی عصمت دری کے واقعات پر عالمی میڈیا اور طاقتوں کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا،آزادی کے شہداء اور خصوصی طور پر برہان وانی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

سینیٹ کا اجلاس جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی اور دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اقوام متحدہ سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ وہ کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے،کشمیر میں جاری ریاستی دہشتگردی بے گناہ لوگوں کی شہادت اور عورتوں کی عصمت دری کے واقعات پر عالمی میڈیا اور طاقتوں کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا،آزادی کے شہداء اور خصوصی طور پر برہان وانی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :