آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی، بلاول بھٹوزرداری

مودی مقبوضہ کشمیراور نوازشریف مظفرآباد فتح کررہے ہیں، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی

جمعہ 22 جولائی 2016 20:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جولائی ۔2016ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ آزاد کشمیرکے انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی، مودی مقبوضہ کشمیراور نوازشریف مظفرآباد فتح کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کوبلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل چوہدری لطیف اکبر کو فون کرکے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج کومسترد کرتے ہیں، پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ پرایک مرتبہ پھرڈاکا ڈالا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ خاموش نہیں رہیں گے،بلاول بھٹو نے ہدایت کی کہ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر اپنا ہنگامی اجلاس طلب کرے۔