بلاول بھٹو حکومت کی اصلاح کرلیتےتو شکست کاسامنا نہ کرناپڑتا۔آصف کرمانی

عوام نے عبدالمجید حکومت کی کرپشن اوربدعنوانی کےخلاف فیصلہ دیا ہے،فوج کی نگرانی میں آزاد کشمیرمیں شفاف انتخابات ہوئے ہیں۔وزیراعظم کے سیاسی مشیر کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 جولائی 2016 19:30

بلاول بھٹو حکومت کی اصلاح کرلیتےتو شکست کاسامنا نہ کرناپڑتا۔آصف کرمانی

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی2016ء) :وزیراعظم کے سیاسی مشیر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو حکومت کی اصلاح کرلیتےتو شکست کاسامنا نہ کرناپڑتا،عوام نے عبدالمجید حکومت کی کرپشن اوربدعنوانی کےخلاف فیصلہ دیا ہے،فوج کی نگرانی میں آزاد کشمیرمیں شفاف انتخابات ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آزاد کشمیرکےعوام نےنوازشریف کےترقی کےپروگرام کوووٹ دیا جبکہ عوام نےدھرنوں کی شوقین پی ٹی آئی کوحرف غلط کی طرح مٹادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں نہ انصاف ہےاورنہ ہی کوئی تحریک بچی ہے۔کیونکہ پاکستان کےعوام دھرنوں کی منفی سیاست کومسترد کرچکےہیں۔آصف کرمانی نے کہا کہ بلاول اورعمران2018 تک انتظارکریں اوراپنی اداؤں پرغوربھی کریں۔