مودی مقبوضہ کشمیر، نواز شریف آزاد کشمیر فتح کررہے ہیں، بلاول

آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ ایک بار پھر چرایا گیا، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی

جمعہ 22 جولائی 2016 19:20

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جولائی ۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی مقبوضہ کشمیر اور نواز شریف آزاد کشمیر کو فتح کررہے ہیں ، آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ ایک بار پھر چرایا گیا ، نتائج کو مسترد کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بدترین دھاندلی کی گئی اور ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو چرایا گیا آزاد کشمیر میں پارٹی کے صدر کاہنگامی اجلاس طلب کریں اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے بھی رابطہ کریں