ہاوس آف کامن برطانیہ نے صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کی سزا کیخلاف اور پاکستان میں انصاف کے تقاضے پورے نہ ہونے پر پاکستان میں موجود برٹش ایمبیسی اور فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس سے رپورٹ طلب کر لی

جمعہ 22 جولائی 2016 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جولائی ۔2016ء) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کے ترجمان خواجہ محمد ناصر رحمانی نے کہا ہے کہ ہاوس آف کامن برطانیہ نے صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کی سزا کیخلاف اور پاکستان میں انصاف کے تقاضے پورے نہ ہونے پر پاکستان میں موجود برٹش ایمبیسی اور فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس سے رپورٹ طلب کر لی ۔

صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کو سنائی گئی سزا پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ہاوس آف کامن برطانیہ نے حامد سعید کاظمی کی سزا کیخلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلہ میں ہاوس آف کامن برطانیہ کی رکن ولیریز واز نے اسلام آبادہائی کورٹ سے صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی پر کسی بھی سطح کی کرپشن ثابت نہیں ہونے پرضمانت منظور نہ کرنے پرپاکستان میں موجود برٹش ایمبیسی سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلہ میں فوری رپورٹ طلب کی ہے۔

(جاری ہے)

مزید ہاوس آف کامن برطانیہ کے ایک اور رکن گیزیلا سٹیورٹ نے فارن اینڈ کامن یلتھ آفس سے حامد سعید کاظمی کی سزا کیخلاف رپورٹ طلب کی ہے۔ یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ6سالہ ٹرائل کے دوران کل 86 گواہان میں کسی ایک گواہ نے انکے خلاف گواہی نہیں دی ۔حتی کہ انکی فیملی ممبران کے اکاونٹ میں کسی بھی قسم کی رقم کا لین دین ثابت نہیں ہوسکا ۔اس سے قبل 18ماہ وہ ناجائز جیل کاٹ چکے ہیں ۔

دوران ضمانت وہ ہر پیشی پر حاضر ہوتے رہے ہیں ۔اس کے باوجود ہائی کورٹ جیسے معتبرادارے سے ضمانت منظور نہ ہونے قانون و انصاف کے حلقوں میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے ٹی آئی اور شیران اسلام پاکستان کے وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وفود میں حافظ محمد اظہر نعیم مرکزی ناظم اعلیٰ شیران اسلام،اے ٹی آئی کے سیکریڑی جنرل ریحان طاہر قادری، سید وقار علی ،محمداکرم رضوی ،طیب شیخ بھی شامل تھے ۔۔