نیب نے شرمیلا فاروقی کی نااہلی کے حوالے سے عدالتی فیصلے کی کاپی سندھ حکومت کو ارسال کردی

جمعہ 22 جولائی 2016 19:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جولائی ۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی برائے سیاحت و ثقافت شرمیلا فاروقی کی نااہلی کے حوالے سے عدالتی فیصلے کی کاپی سندھ حکومت کو ارسال کردی ہے ۔عدالتی فیصلے کے مطابق شرمیلا فاروقی 21برس کے لیے نااہل قرار پائی تھیں ۔

(جاری ہے)

نیب دستاویزات کے مطابق 25ومبر 2001کو اس وقت کے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر)منیر حفیظ نے پلی بارگین کی منظوری دی تھی ۔

شرمیلا فاروقی کی نیب کے ساتھ پلی بارگین کی تفصیلات بھی سندھ حکومت کو ارسال کی گئی ہیں ۔پلی بارگین کے تحت شرمیلا فاروقی نے ساڑھے 18 کروڑ کے سیونگ سرٹیفکیٹ ،ایک ہزار گز کے دو پلاٹ ،دو نجی بنکوں سے کیش 20 لاکھ،11 ہزار تین پاونڈز ،پچاس لاکھ روپے مالیت کی جیولری اور 12 گھڑیاں نیب کو دیں ۔

متعلقہ عنوان :