پیپلزپارٹی نے انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا

آزاد کشمیر میں انتخابات سے جمہوریت کو نقصان ہواہے۔سابق وزیراعظم آزاد کشمیرعبدالمجید

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 جولائی 2016 17:47

پیپلزپارٹی نے انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا

مظفرآباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی2016ء):سابق وزیراعظم آزاد کشمیرعبدالمجید نے آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات سے جمہوریت کو نقصان ہواہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آزاد کشمیر میں گلگت بلتستان والی تاریخ دہرائی گئی ہے۔جس سے جمہوریت کو نقصان ہواہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات کی گنتی کے بعد نتیجہ کچھ تھااور رات کونتائج کچھ اور تھے۔