بلاول بھٹو نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے

اجلاس میں آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی پر مشاورت اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔پارٹی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 جولائی 2016 17:40

بلاول بھٹو نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی2016ء) : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری دبئی سے واپسی کے بعد سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔اجلاس میں آزاد کشمیر الیکشن پر مشاورت اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے۔