آزاد کشمیروالو!آپ نے دل خوش کردیاہے۔نوازشریف

سیاست میں کامیابی دھرنے سے نہیں کچھ کرنے سے آتی ہے، جو کہتے کہ دھرنا دینگے اور تحریک چلائینگے،وہ اتنی ہی تحریک چلائیں گے جتنی ان کو آزاد کشمیر میں سیٹیں ملی ہیں،منفی اور نفرت کی سیاست کے کلچر کو عام نہیں کرنا چاہیے،میں تقریر میں کسی کے خلاف بات نہیں کررہا،ہمیں سرسجدے میں جھکانا چاہیے کہ اللہ نے آج آزاد کشمیر کی آواز سن لی ہے،آزادی کشمیرکو کوئی روک نہیں سکتا،اس دن کے منتظر ہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان۔وزیراعظم محمد نوازشریف کی آزاد کشمیرعوام کو الیکشن میں جیت کی مبارکباد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 جولائی 2016 16:46

آزاد کشمیروالو!آپ نے دل خوش کردیاہے۔نوازشریف

مظفرآباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی2016ء) :وزیراعظم محمد نوازشریف نے آزاد کشمیرعوام کو الیکشن میں جیت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر والوآپ نے دل خوش کردیاہے،دل کرتا ہے کہ اپنے بھائیوں بہنوں کے گلے میں ہار ڈالوں سیاست میں کامیابی دھرنے سے نہیں کچھ کرنے سے آتی ہے،ہمیں سرسجدے میں جھکا کرشکر ادا کرنا چاہیے کہ اللہ نے آج آزاد کشمیر کے عوام کی بھی آواز سن لی ہے،سیاست میں کامیابی دھرنے سے نہیں کچھ کرنے سے آتی ہے،جو کہتے کہ دھرنا دینگے اور تحریک چلائینگے،وہ اتنی ہی تحریک چلائیں گے جتنی ان کو آزاد کشمیر میں سیٹیں ملی ہیں،منفی اور نفرت کی سیاست کے کلچر کو عام نہیں کرنا چاہیے،میں تقریر میں کسی کے خلاف بات نہیں کررہا،مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی کو کوئی روک نہیں سکتا،ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں اور اس دن کے منتظر ہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان،جتنا پاکستانی ہوں اتنا کشمیری ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج آزادکشمیر مظفرآباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی کل نتیجہ آرہا تھا تو10بج چکے تھے،مجھے نتیجہ مل رہا تھا۔کامیابی جب صاف نظر آنا شروع ہوگئی تو میں نے کہا کہ کل ہی جاؤنگا۔مجھے کہا گیا کہ کل نہیں پرسوں چلے جانا۔میں نے کہا کہ مجھ سے انتظار نہیں ہوتا۔بلکہ میرا دل کرتا ہے کہ آج ہی جاؤں۔اپنے بھائیوں بہنوں کے گلے میں ہار ڈالوں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر والوآپ نے دل خوش کردیا۔آزادکشمیر کی عوام نے میری صحتیابی کیلئے بہت دعائیں کی میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہاں بہت سے لوگ آئے جنہوں نے منفی سیاست متعارف کروانے کی کوشش کی۔ہمارے خلاف کیا کچھ نہیں کہا گیا۔لیکن ہم نے منفی سیاست کو مستردکردیا۔لیکن میں عوام کوسلام کرتا ہوں کہ آپ نے نوازلیگ کو ووٹ دیا۔

اور منفی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔الیکشن مہم چلانے والوں کابھی مشکور ہوں۔ نوازشریف نے کہا کہ آپ نے دیکھا کہ انتخابی مہم کے دوران مخالفین نے نوازشریف کو کتنا برا بھلا کہا لیکن نوازشریف نے کسی بات کا جواب نہیں دیا۔کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ سیاست میں کامیابی دھرنے سے نہیں کچھ کرنے سے آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سرسجدے میں جھکا کرشکر ادا کرنا چاہیے کہ اللہ نے آج آزاد کشمیر کے عوام کی بھی آواز سن لی ہے۔

جبکہ ان کی کارکردگی سامنے آگئی ہے جو کہتے کہ دھرنا دینگے اور پورے پاکستا ن میں تحریک چلائینگے۔وہ اتنی ہی تحریک چلائیں گے جتنی ان کو آزاد کشمیر میں سیٹین ملی ہیں۔صرف دو سیٹیں ملی جبکہ مسلم لیگ نواز کو 32سیٹیں ملی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا گواہی دے رہی ہے کہ ہم پاکستان میں خوشحالی کا ایک نیادور قائم کررہے ہیں۔پاکستان میں ترقی بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے۔

اب جلدآزاد کشمیر میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہونے والا ہے۔نوجوان کمر کس لیں کہ آزاد کشمیر میں ترقی کا ایک انقلاب آنے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سڑکوں اور ہائی ویز کا جال بچھے گا۔ہسپتال اورڈسپنسریاں بنیں گی۔مجھے معلوم ہے کہ اوپر پہاڑو ں میں کوئی بیمار ہوجائے تو علاج کی سہولت نہیں ہے۔دیہاتو ں میں چھوٹے چھوٹے جبکہ شہروں میں بڑے ہسپتال بنائیں گے۔

آزاد کشمیر میں سکول،یونیورسٹیز کیلئے بے حساب کام کرینگے۔آزاد کشمیر حکومت کے کاموں کی خود نگرانی کرونگا۔ایک ایک پائی کو پوری دیانتداری سے خرچ کرینگے۔تمام حلقوں کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ جو بھی ممبران نے وعدے کیے وہ پورے کرینگے۔انہوں نے کہا کہ منفی اور نفرت کی سیاست کے کلچر کو عام نہیں کرنا چاہیے۔میں تقریر میں کسی کے خلاف بات نہیں کررہا۔

نواز شریف کے دل میں پاکستان اور کشمیر کیلئے کوئی فرق نہیں جتنا پاکستانی ہوں اتنا کشمیری ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ماضی قریب اور ماضی بعید میں کشمیر کے عوام کا کرپشن اور نااہلی سے واسطہ رہا ۔یہ انتخابی نتائج اسکے خلاف عوامی ردعمل ہے ۔عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ یہاں اسطرح کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا ۔قومی خزانے کی ایک ایک پائی کا خیال رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں آج بڑے بڑے برج الٹے گئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے چوہدری سعید نے میر پور سے بیرسٹر سلطان کو شکست دی ہے۔انہوں نے کہاکہ آج گلگت بلتستان میں بھی مسلم لیگ(ن)کو دوتہائی اکثریت سے نواز گیا اور آزاد کشمیر میں بھی دوتہائی اکثریت ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی کارکردگی سامنے آگئی ہے جو کہتے کہ دھرنا دینگے اور پورے پاکستا ن میں تحریک چلائینگے۔

وہ اتنی ہی تحریک چلائیں گے جتنی ان کو آزاد کشمیر میں سیٹیں ملی ہیں۔صرف دو سیٹیں ملی جبکہ مسلم لیگ نواز کو 32سیٹیں ملی ہیں۔وزیراعظم نوازشریف نے خطاب کے آخر میں ”پاکستان زندہ باد،آزاد کشمیر زندہ باد اور مقبوضہ کشمیر بن کے رہے گا پاکستان“کا نعرہ لگایا۔ قبل ازیں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج وزیراعظم محمد نواز شریف کا دورہ آزاد کشمیر انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آج کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کو خدمت کے لئے منتخب کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 2010ء میں اسی مقام پر پاکستان لیگ (ن) کا قیام عمل میں آیا اور آج یہ جماعت آزاد کشمیر کی سب سے بڑی اور مضبوط بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی وزیراعظم محمد نواز شریف کی مرہون منت ہے ۔نومنتخب ایم ایل اے بیرسٹر افتخار گیلانی اہلیان مظفرآباد وزیراعظم محمد نواز شریف کا شکریہ اداکرتی ہے ‘اس شہر کے لوگ اپنی جانیں بھی آپ پر جانثار کرتے ہیں ‘مظفرآباد مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اور ہمیشہ آپکے ساتھ رہیں گے ۔

ایم ایل اے نورین عارف نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے دسمبر 2010ء میں جس جماعت کا قیام عمل میں لایا آیا آزاد کشمیر میں یہ جماعت سب سے مضبوط جماعت بن چکی ہے‘ آزاد کشمیر کی خواتین کی طرف سے مظفر آباد آمد پر شکریہ ادا کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے جسطرح پاکستان میں بہت سے پیکجز دیئے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ اس طرز کے پیکیجز آزاد کشمیر کیلئے بھی دیں۔