Live Updates

پاکستان تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتیں آزاد کشمیر کے انتخابات میں کشمیری عوام کی رائے کا احترام کریں، سینیٹر حافظ حمد اللہ

جمعہ 22 جولائی 2016 14:46

اسلام آباد ۔ 22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جولائی۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتیں آزاد کشمیر کے انتخابات میں کشمیری عوام کی رائے کا احترام کریں‘ ناچ گانے اور بڑے بڑے جلسوں سے تبدیلی نہیں آتی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی سابقہ حکومت کشمیری عوام کے اعتماد پر پورا نہیں اتری اس لئے شکست سے دوچار ہوئی۔

ہمیں دھاندلی کے الزامات سے باہر نکلنا چاہیے۔ اگر میں جیت جاؤں تو انتخابات صحیح اگر ہار جاؤں تو دھاندلی کا الزام لگا دوں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں کشمیری عوام کی رائے کا احترام کرنا چاہیے ۔ ناچ گانوں اور بڑے بڑے جلسوں سے تبدیلی نہیں آتی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات