آزاد کشمیر کی عوام کا مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر

جمعہ 22 جولائی 2016 14:46

اسلام آباد ۔ 22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جولائی۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی عوام کا مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہیں‘ حکومت صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کر رہی ہے۔ سندھ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کرے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف صوبہ کے پی کے میں صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کرے۔

(جاری ہے)

جبکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ہمیشہ سچ بات کرنی چاہیے۔ آئے روز الزامات لگانے سے ان کی سیاست پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں کشمیری عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اس سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کرنے کا حوصلہ اور عزم بڑھا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت رینجرز کے اختیارات میں بلا تاخیر توسیع کرے۔

متعلقہ عنوان :