اسلامیہ کالج میں پری میڈیکل کے داخلے مکمل

جمعہ 22 جولائی 2016 14:45

پشاور ۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جولائی۔2016ء)اسلامیہ کالج میں ایف ایس سی پری میڈیکل کے داخلے مکمل ہو گئے، اوپن میرٹ کا داخلہ 1016 نمبرز اور سیلف فنانس کا داخلہ 993 نمبرز پر ہوا۔

(جاری ہے)

داخلوں کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان خود داخلوں کی نگرانی کی وائس چانسلر نے داخلوں کا جائزہ لیتے وقت ڈائریکٹر ایڈمشن ڈاکٹر گوہر زمان اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر اظہار اور تمام کمیٹیوں کی محنت اور کارکردگی کو سراہا۔